ایپل کمپنی کے مالک اسٹیو جابز کی چھوٹی بیٹی کی ماڈلنگ میں انٹری

ایو جابز نے ماڈلنگ ایجنسی کی معروف کمپنی ڈی این اے ماڈلز کے ساتھ معاہدہ کرلیا،امریکی میڈیا

نیویارک(شوبز ڈیسک) موبائل و کمپیوٹر ٹیکنالوجی کی دنیا کی سب سے معتبر کمپنی کا اعزاز رکھنے والی ایپل کے خالق آنجھانی اسٹیسو جابز کی سب سے چھوٹی بیٹی 23 سالہ ایو جابز نے ماڈلنگ کیریئر کا آغاز کردیا۔امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسٹیو جابز کی سب سے چھوٹی بیٹی 23 سالہ ایو جابز نے ماڈلنگ ایجنسی کی معروف کمپنی ڈی این اے ماڈلز کے ساتھ معاہدہ کرلیا۔

معاہدے کے تحت دنیا بھر کی معروف اور سپر ماڈلز کے لیے کام کرنے والی کمپنی اسٹیو جابز کی صاحبزادی کے کیریئر کو بھی دیکھے گی۔ایو جابز ماڈلنگ کا آغاز دو سال قبل ہی 21 برس کی عمر میں کر چکی تھیں، تاہم گزشتہ دو سال میں انہیں بہت زیادہ مواقع نہیں مل پائے۔ایو جابز گزشتہ دو سال کے دوران سپر ماڈلز جی جی حدید سمیت دیگر ماڈلز کے ساتھ بھی ریمپ پر واک کر چکی ہیں، تاہم اب وہ ملٹی برانڈز کی تشہیر میں بھی دکھائی دیں گی۔اسٹیو جابز کو پہلی گرل فرینڈ کرسن بینن سے 43 سالہ بیٹی لیزا برینن جابز بھی ہیں جو ایپل کے خالق کے باقی بچوں سے الگ رہتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں