فیصل قریشی کی بیٹی بھی ثناء جاوید کے خلاف بول پڑیں

پاکستان کے معروف اداکار فیصل قریشی کی بیٹی نے بھی ثنا جاوید کی وجہ سے ان کا مستقبل داؤ پر لگنے کا انکشاف کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیصل قریشی کی بیٹی، ہنیش قریشی بھی اداکارہ ثناء جاوید کے خلاف اسٹائلسٹ واجد خان کی حمایت میں سامنے آگئیں۔
ہنیش قریشی نے انکشاف کیا ہے کہ ثناء جاوید کی وجہ سے ان کا کیریئر شروع ہوتے ہی خطرے میں پڑ گیا تھا۔
ہنیش نے اپنی انسٹا اسٹوری پر ثنا جاوید کے ساتھ کام کرنے کے تجربے پر بات کرتے ہوئے لکھا کہ ’اُنہیں واجد خان کے لیے بہت افسوس ہے‘۔
اُنہوں نے اسٹائلسٹ واجد خان کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ’ایسا صرف آپ کے ساتھ نہیں ہوا بلکہ اُنہیں بھی اس خاتون کی وجہ سے ایک پراجیکٹ سے فارغ کردیا گیا تھا‘۔
ہنیش نے انکشاف کیا کہ ’اس وقت اُنہوں نے بطور اسٹائلسٹ اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا اور ایسا بھی ممکن تھا کہ تب ہی انکا کیریئر ختم ہوجاتا‘۔
یاد رہے کہ اسٹائلسٹ واجد خان نے اداکارہ ثناء جاوید کے ساتھ کام کرنے کے اپنے دردناک تجربےکے بارے انکشاف کیا تھا جس پر سوشل میڈیا صارفین نے بھی ثنا جاوید کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں