نرسری میں مار پڑی ،اس کے بعد کبھی اسکول کا منہ نہیں دیکھا‘ صائمہ نور

یہ سچی بات ہے، ہم اس وقت نرسری کو کچی کہتے تھے، کچی اور پکی‘ اداکارہ کی گفتگو

اسلام آباد(شوبزویب ڈیسک) ماضی میں لالی ووڈ کی صف اول کی فلم اسٹار کا اعزاز پانے والی صائمہ نور نے مداحوں کو اپنی تعلیم کے حوالے سے بتا کر حیران کردیا۔

اداکارہ صائمہ نور نے انسٹاگرام پر سوال و جواب کے سیشن کے دوران اپنی تعلیم کے حوالے سے کیے جانے والے سوال کا جواب دیا۔انہوں نے مداح کے سوال کے جواب میں کہا کہ ایک بار گئی تھی اسکول خوشی خوشی، نرسری میں مار پڑی اس کے بعد کبھی اسکول کا منہ نہیں دیکھا۔اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ یہ سچی بات ہے، ہم اس وقت نرسری کو کچی کہتے تھے، کچی اور پکی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں