کوک اسٹوڈیو: قرۃ العین بلوچ کے گانے”ٹھگیاں” کی دھوم

کوک اسٹوڈیو سیزن 14 میں نشر کیا گیا معروف گلوکارہ قرۃ العین بلوچ اور زین زوہیب کا گانا ٹھگیاں مداحوں کے دلوں کو بھا گیا۔
رپورٹ کے مطابق کوک اسٹوڈیو سیزن 14 میں گانوں کی نشریات کا سلسلہ جاری ہے اور ایک کے بعد ایک بہترین گانے پیش کئے جا رہے ہیں، اس سیزن میں پاکستان کی معروف گلوکارہ قرۃ العین بلوچ اور زین زوہیب کا نیا گانا ٹھگیاں ریلیز کیا گیا ہے جو مداحوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کے گانے ٹھگیاں کو زوہیب علی، زین علی اور آصم رضا نے لکھا ہے جبکہ زین زوہیب اور قرۃ العین بلوچ نے اس میں قوالی کے انداز میں سُر بِکھیرے ہیں۔
اس گانے کی ریلیز کے کچھ ہی گھنٹوں میں اسے بہترین ویوز مل چکے ہیں اور مداحوں کی جانب سے اس گانے کو بےحد پسند کیا جا رہا ہے۔
زین زوہیب اور قرۃ العین بلوچ کے مداح ان کے گانے ٹھگیاں پر دلچسپ تبصرے کرتے نظر آرہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں