پہلا سعودی فیشن ویک کرانیوالی شہزادی نورہ بنت فیصل بن عبد العزیز انتقال کرگئیں

ریاض (شوبز ڈیسک) پہلا سعودی فیشن ویک کرانیوالی شہزادی نورہ بنت فیصل بن عبد العزیز انتقال کرگئیں،میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی شاہی فرمان میں کہا گیا ہے کہ شہزادی نورہ بنت فیصل بن عبدالعزیز انتقال کرگئیں۔

اعلامیے کے مطابق شہزادی کی نمازجنازہ پیرکویعنی آج بعد نماز عصر دارالحکومت ریاض کی امام ترکی بن عبداللہ جامع مسجد میں ادا کی جائے گی۔سعودی میڈیا رپورٹس کے مطابق شہزادی نورہ نے اپریل 2018 میں پہلے سعودی فیشن ویک کا اہتمام کیا تھا اور وہ سعودی عرب میں گلوبل فیشن ہیروس کمپنی کی بانی تھیں۔سعودی میڈیا کا کہنا تھا کہ شہزادی نورہ سعودی الازیا کی ایگزیکٹو چیئرپرسن بھی تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں