والد اپنے کیرئیر کا کریڈٹ بپی لہری کو دیتے ہیں: اننیا پانڈے

ممبئی: (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ اننیا پانڈے کا کہنا ہے کہ اُن کے والد چنکی پانڈے اپنے کیریئر کا کریڈٹ ہمیشہ بپی لہری کو دیتے ہیں۔

اننیا پانڈے نے کہا کہ ‘ہم سب بپی دا کی موسیقی کے مداح ہیں اور ہمیں ایسا محسوس ہوا کہ انڈسٹری نے سنہری دلکشی کو کھو دیا ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ ‘میرے والد اپنے کیریئر کا کریڈٹ ہمیشہ بپی دا کو دیتے ہیں کیونکہ انہوں نے میرے والد کے سب سے مشہور گانے بنائے ہیں، اب چاہے وہ (لال دوپٹے والی) ہو یا (ٹوٹک ٹوٹک) ہو۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ‘میرے والد کی ان کے ساتھ بہت سی پیاری یادیں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں