شہباز شریف فیملی کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی تاریخ تبدیل کرنے کی درخواست مسترد

لاہور: (نیوز ڈیسک) عدالت نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی شہبازشریف فیملی کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی تاریخ تبدیل کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔

ایف آئی اے کے مطابق سپشل سینٹرل کورٹ نے ملزمان کو فردِ جرم کی کارروائی کے لیے 18فروری کو طلب کر رکھا ہے، شہبازشریف خاندان کے خلاف احتساب عدالت میں منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت بھی ہونا ہے، کیسز کی تاریخ ایک ساتھ ہونے کے باعث خدشہ ہے شہبازشریف اور حمزہ شہباز عدالت پیش نہ ہوں۔

ایف آئی اے کے مطابق فردِ جرم کی کارروائی سے بچنے کے لیے 18 فروری کو ملزمان کے وکیل التوا مانگ سکتے ہیں، پراسیکیوٹر عدالت نے فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی کی تاریخ میں تبدیلی کر دی، عدالت 18 فروری کی بجائے 17 یا 19 کو کیس کی سماعت مقرر کرے۔

سپیشل سنٹرل کورٹ نے پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی تاریخ تبدیل کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔

عدالت کی طرف سے کہا گیا کہ سماعت میں صرف تین روز باقی رہ گئے ہیں، 3 روز قبل کیس کی تاریخ تبدیل کرنا نامناسب ہے۔ شہبازشریف خاندان کیس کی سماعت 18فروری کو ہی ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں