کالا باغ ڈیم منصوبہ: مونس الٰہی نے معاملہ کابینہ کے سامنے رکھ دیا

اسلام آباد: (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر برائے آبی وسائل مونس الٰہی نے کالا باغ ڈیم منصوبے کے معاملے کو وفاقی کابینہ کے سامنے رکھ دیا۔ وفاقی کابینہ اجلاس کے دوران وفاقی وزیر مونس الٰہی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان صاحب کالا باغ ڈیم کے معاملے پر کابینہ کمیٹی تشکیل دیں۔

اس معاملے پر کابینہ اجلاس کے دوران وفاقی وزراء نے اس تجویز کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں انتخابات ہونے جارہے ہیں، معاملے پر پہلے ہی مخالفت ہے۔ کالا باغ ڈیم پر کمیٹی بنانے کا مناسب وقت نہیں ہے۔

اجلاس کے دوران وزیر اعظم کیخلاف سوشل میڈیا پر جاری مہم کے معاملے پر وزرا بول پڑے۔

عمران خان کے خلاف غیر مناسب ٹرینڈ پر بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ آبدیدہ ہوگئے۔

اعجاز احمد شاہ نے کہا کہ معاملے پر سوشل میڈیا دیکھ کر دکھ ہوا، میں خود بھئ آئی بی کا سربراہ رہا ہوں، کبھی منتخب وزیر اعظم کے خلاف ایسی مہم کو نہیں دیکھا۔ وزیر اعظم اور فیملی پر ذاتی حملے کسی صورت بھی تہذیب یافتہ معاشرے کی عکاس نہیں ہے۔

اجلاس کے دوران وفاقی وزرا نے بھی سوشل میڈیا ہر جاری مہم پر تشویش کا اظہار کیا اور مطالبہ کیا کہ سوشل میڈیا سے متعلق سخت قوانین ہونے چاہئیں۔

اجلاس کے دوران وزیر اعظم نے بھی سوشل میڈیا پر ایسے ٹرینڈ پر اظہار ناراضگی کرتے ہوئے روک تھام کی ہدایت کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں