سیالکوٹ میں سری لنکن شہری پریانتھا کمارا قتل کیس میں تمام ملزمان کوٹ لکھپت جیل منتقل

سیالکوٹ میں سری لنکن شہری پریانتھا کمارا قتل کیس میں تمام ملزمان کو کوٹ لکھپت جیل منتقل کردیا گیا۔

لاہور(کرائم ڈیسک) سیالکوٹ میں سری لنکن شہری پریانتھا کمارا قتل کیس میں تمام ملزمان کو لاہورکی کوٹ لکھپت جیل پہنچا دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ملزمان کی گنتی اور شناخت کے بعد جیل منتقل کیا جائے گا، سری لنکن شہری کے قتل میں ملوث 88 ملزمان کو لاہور کی سنٹرل جیل بھجوایا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان کا میڈیکل کروایا جا رہا ہے، ان ملزمان کو دیگر ملزمان سے الگ رکھا جائے گا۔
واضح رہے سیالکوٹ کی ایک فیکٹری میں سری لنکن مینجر پریانتھا کمارا کو مشتعل ہجوم نے تشدد کرکے قتل کیا اور بعد ازاں ان کی لاش کو آگ لگا دی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں