حریم شاہ شوہر پر لگنے والے الزامات پر برہم ہو گئیں،بڑی دھمکی دے دی

بلال شاہ پر الزامات لگانے والے خود غلط کام کرتے ہیں،میرا کچھ نہیں بگاڑ سکے تو شوہر پر بےبنیاد الزامات لگانا شروع کر دئیے،ایسے لوگوں کے سر میں کرسی اٹھا کر ماروں گی، الزامات لگانے والے مجھ سے اپنی عزت بچا کر رکھیں۔ٹک ٹاکر حریم شاہ

لندن (نیوز ڈیسک) :معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ شوہر کے خلاف کارروائی اور الزامات پر برہم ہو گئیں۔انہوں نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے شوہر بلال شاہ پر جھوٹے الزامات لگا کر دراصل مجھ سے بدلہ لینے کی کوشش کی جا رہی ہے جب کہ عدالت میں ان کے خلاف کچھ ثابت نہیں ہوا۔ایف آئی اے نے کوشش کی کہ حریم شاہ کے اکاؤنٹس منجمد کیے جائیں اور انہیں برطانیہ سے ڈی پورٹ کیا جائے تاہم برطانیہ میں مجھے کہیں طلب نہیں کیا گیا اور نہ ہی کچھ پوچھا گیا ہے۔
ایف آئی اے میرے خلاف شواہد اکٹھے کرنے میں ناکام رہی اس لیے میرے شوہر بلال شاہ کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔حریم شاہ نے کہا کہ ان کے شوہر کا ریکارڈ بے داغ ہے، ان کے خلاف ایک بھی ایف آئی آر درج نہیں ہوئی۔

بلال شاہ پر بھتہ خوری، منشیات فروشی اور گینگسٹر ہونے کے الزامات ہیں، اس کے باوجود ان کے خلاف کوئی ایف آئی آر درج نہیں ہوئی،کیا ایسا ممکن ہے؟۔

ٹک ٹاکر حریم شاہ نے مزید کہا کہ پاک آرمی وہ واحد ادارہ ہے جس پر وہ بھروسہ کرتی ہیں اور انہی سے مدد کی بھی درخواست کرتی ہیں،ایف آئی اے اور اسپیشل برانچ دونوں ہی بیکار ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میرے شوہر کو ہمیشہ سے گاڑیوں کا شوق رہا ہے اور وہ بیرون ملک سے گاڑیاں درآمد کرنا پسند کرتے ہیں۔جو میری جائیداد ہے وہ بھی شوہر کی ملکیت ظاہر کی جا رہی ہے، حال ہی میں خریدے گئے اپارٹمنٹ سے متعلق میرے شوہر سے پوچھ گچھ کی گئی۔
حریم شاہ نےکہا کہ وہ اپنی جائیدادوں سے متعلق تمام ثبوت ایف آئی اے کو دینے کو تیار ہیں۔حریم شاہ نے کہا کہ کسی نے میرے شوہر پر بے بنیاد الزامات عائد کیے تو کرسی اٹھا کر اس کے سر میں ماروں گی۔میرے شوہر پر الزامات لگانے والے خود دو نمبر کام کرتے ہیں، مجھ سے اپنی عزتیں بچا کر رکھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں