راولپنڈی: خاتون ڈانسر کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا

راولپنڈی:(نیوز ڈیسک) ڈھوک کھبہ میں خاتون ڈانسر کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا۔ راولپنڈی میں تھانہ وارث خان کے علاقے ڈھوک کھبہ میں مسلح افراد نے گھر میں گھس کر خاتون ڈانسر کو قتل کیا، مقتولہ بسمہ ملتان کی رہائشی تھی اور کچھ عرصہ سے ڈھوک کھبہ میں رہائش پذیر تھی۔

پولیس کے مطابق بسمہ کی ٹیکسلا کے رہائشی حمزہ سے دوستی تھی، ملزم نے خاتون کو گولیاں مار کر قتل کیا اور فرار ہوگیا ۔

خیال رہے کہ اس سے قبل راولپنڈی میں چند روز قبل بھی سٹیج آرٹسٹ کو لائیو فارمنس کے دوران فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں