سلمان خان جیسے 100 گلی میں کھڑے کر دوں: ابھیجیت بیچوکلے

ممبئی: (شوبز ڈیسک) بگ باس سیزن 15 کے سابق امیدوار ابھیجیت بیچوکلے نے کہا ہے کہ سلمان خان انڈے سے باہر آنا چاہتا ہے، اس جیسے 100 گلی میں کھڑے کر دوں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ابھیجیت نے کہا کہ سلمان خان نے 14 سیزنز کئے ہوں گے، وہ سمجھتا ہے کہ یہ شو وہ چلاتا ہے تاہم سیزن 15 میرا ہے اور وہ یہاں چھوٹا پڑ گیا ہے۔ ابھیجیت نے مزید کہا کہ آخر سلمان خان اپنے بارے میں کیا سوچتا ہے، اسے جلد ہی دکھا دوں گا، اس جیسے 100 سلمان خان گلی میں کھڑے کر دوں گا۔

واضح رہے کہ بھارت میں مسلمانوں سے دشمنی اپنی انتہاوں کو چھو رہی ہے حتی کہ بالی وڈ شخصیات بھی خود کو محفوظ نہیں سمجھتیں۔ نریندر مودی کے دور حکومت میں ہندو انتہا پسندی خاصی پروان چڑھی ہے جس کا خمیازہ عام مسلمان کیا، اہم شخصیات بھی بھگت رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں