صدر نے وزیراعظم کو لکھا ہے کہ آپ اکثریت کھو چکے، شاہد خاقان عباسی

صدر نے وزیراعظم کو لکھا ہے کہ آپ اکثریت کھو چکے، خاقان

سابق وزیر اعظم اوررہنمان لیگ شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ صدر عارف علوی نے وزیراعظم عمران خان کو لکھا ہے کہ آپ اکثریت کھو چکے ہیں۔

آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عمران خان پہلے ہی اعتماد کھو چکے ہیں۔

پروگرام میں پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ تین ووٹ یوسف رضا گیلانی کے ضائع ہوئے ہیں، آج وزیراعظم ریت کی دیوار پر کھڑے ہوکر بات کررہے ہیں۔

قمر زمان کائرہ نے سوال اٹھایا کہ کیا گیلانی صاحب کے بیٹے کے کہنے پر شہریار اور وزیراعظم کا ووٹ بھی ضائع ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں