نیب کی بڑی کارروائی میں سونے کی اینٹوں سمیت بھاری خزانہ اور رقم برآمد

سابق میونسپل کمشنر کورنگی کراچی دو ساتھیوں سمیت گرفتار،سونے کی اینٹیں، بٹن ، ڈالرز ، درہم اور ریال بھی برآمد ہوئے، برآمد کی گئی رقم کو گننے کے لیے مشینوں کا استعمال کرنا پڑا

کراچی ( نیوز ڈیسک ) نیب نے کارروائی کرتے ہوئے سابق میونسپل کمشنر کورنگی کراچی مسرور میمن کو دو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا۔ملزمان کے قبضے سے سونے کی اینٹیں ، بٹن،ڈالرز ، درہم اور ریال برآمد ہوئے۔اس حوالے سے نیب کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران اکاؤنٹ آفیسر وکاش اور آڈٹ آفیسر دھرم ویر کو گرفتار کر لیا گیا۔
ملزمان کی گرفتاری میں کئی ملین کی ٹی ٹی کی رسیدیں بھی ہاتھ لگ گئیں۔سونے کی اینٹیں، بٹن ، ڈالرز ، درہم اور ریال بھی برآمد ہوئے،برآمد کی گئی رقم کو گننے کے لیے مشینوں کا استعمال کرنا پڑا۔دوسری جانب ترجمان نیب کے مطابق کورنگی میونسپل کارپوریشن کے لیے آئل خریداری اور دیگر امور میں کرپشن کی گئی۔رشوت لے کر ٹھیکے دئیے جاتے، کم آئل لے کر زیادہ رسیدیں کاٹی جاتیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں