ریلوے میں نوکری دلوانے کے لیے دو شہریوں سے دس لاکھ روپے ہتھیالیے گئے

اسلام آباد(کرائم ڈیسک) تھانہ سیکرٹریٹ پولیس کے علاقے سے ریلوے نوکری دلوانے کے لیے دو شہریوں سے کل دس لاکھ روپے ہتھیالیے گئے۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

شہراز بھٹی نے تھانہ سیکرٹریٹ پولیس کو بتایاکہ شفیع اللہ نے اسے اور اسکے دوست معظم کو ریلوے میں نوکری دلوانے کاکہا، ہمیں ریلوے وزارت کے چوتھے فلور بلوایاجہاں قمر اور ایک نامعلوم بھی موجود تھے جنھوں نے ہمیں تقررنامے دئیے اور ہم سے پانچ پانچ لاکھ روپے وصول کیے بعدزاں لیٹربوگس نکلے اور اب ملزم رقم واپس کرنے سے بھی انکاری ہے ، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں