سندھ سے سینیٹ کی 11 نشستوں میں سے 5 کے نتائج سامنے آگئے ہیں۔
ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق سندھ اسمبلی سے سینیٹ نشستوں پر سلیم مانڈوی والا، شیری رحمٰن، جام مہتاب ڈھر کامیاب ہوگئے ہیں۔
اس سے قبل سندھ اسمبلی سے خواتین کی 2 نشستوں کے نتائج سامنے آئے تھے، جن میں پیپلز پارٹی کی پلوشہ خان اور خالدہ اطیب کامیاب قرار پائیں۔
پلوشہ خان نے 60 ووٹ لے کر کامیابی اپنے نام کی جبکہ خالدہ اطیب 57 ووٹ حاصل کیے ،دوسری طرف پیپلز پارٹی رخسانہ شاہ نے 46 ووٹ حاصل کیے ہیں۔
سندھ اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے ارکان کی تعداد 99 ہے جبکہ خواتین کی نشست پر انہیں 7 ووٹ زیادہ ملے ہیں۔