لاہور: (کرائم ڈیسک) لاہور میں شالیمار کے علاقہ حافظ پورہ قبرستان کے قریب دو بھائیوں پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 35 سالہ راشد محمود ہلاک دوسرا بھائی شاہد محمود شدید زخمی ہو گیا، پولیس نے تفتیش شروع کردی۔
کراون پارک کے رہائشی دونوں بھائی تاجر تھے، رات دس بجے دکان بند کر کے موٹر سائیکل پر گھر آ رہے تھے کہ نامعلوم موٹر سائیکل سوار فائرنگ کرنے کے بعد موقع سے فرار ہو گئے، فائرنگ سے دونوں بھائی شدید زخمی ہو گئے۔
راشد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جا ملا، پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانہ منتقل کردی جو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی۔ اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ دونوں بھائی شریف النفس تھے کسی سے کوئی دشمنی نہیں، تاحال فائرنگ کی وجہ معلوم نہ ہوسکی، پولیس تفتیش میں مصروف ہے۔