لاہور(نیوز ڈیسک) بھارت سے 100سے زائد ہندو یا تری آج ( ہفتہ )واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان آئیں گے جہاں پر متروکہ وقف املاک بورڈ کے اعلی حکام اور مقامی ہندو رہنما مہمانوں کا استقبال کر یں گے۔
بورڈ کے ایڈیشنل سیکر ٹری رانا شا ہد نے کہا ہے کہ حکو مت پاکستان نے 136 ہندو یا تریو ں کو پاکستان یا ترا کے لئے ویزے جا ری کر رکھے ہیں ،مہمانوں کی سکیورٹی سمیت دیگر تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔بورڈ ترجمان کے مطابق ہندو یا تری صو بہ سندھ کے ضلع میر پور ما تھیلو میں سنت سا ئیں شا دھرام کی 313 ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لئے پاکستان آئیں گے ۔