حوثیوں کی جانب سے درجنوں یمنی شہریوں اور ان کے گھر کے افراد کو گرفتار کیا گیا،بیان
واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی وزیر خارجہ اینٹنی بلنکن نے کہاہے کہ امریکا صنعا میں حوثیوں کے ہاتھوں امریکی سفارت خانے کے یمنی ملازمین کی گرفتاری کی مذمت کرتا ہے اور ان افراد کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتا ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جاری بیان میں کہا گیا کہ ایران کے اتحادی حوثیوں کی جانب سے درجنوں یمنی شہریوں اور ان کے گھر کے افراد کو گرفتار کیا گیا اور ناروا سلوک کا نشانہ بنایا گیا۔
اس کی وجہ یہ ہے کہ مذکورہ یمنی شہری 2015 میں امریکی سفارت خانہ بند ہونے کے بعد سے وہاں عارضی طور پر کام کر رہے تھے۔بلنکن نے واضح کیا کہ حوثیوں کو چاہیے کہ وہ تمام یمنی ملازمین کو بنا کوئی ایذا پہنچائے فوری طور پر رہا کریں اور سفارت خانے کا کمپانڈ خالی کر کے ضبط کی گئی املاک واپس لوٹائیں۔