ووٹنگ کا پرانا سسٹم ختم ہوگیا، آئندہ انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر ہوں گے، پوزیشن ضد چھوڑے، آئیں قومی مفاد میں ہمارے ساتھ ملکر چلیں۔ وزیراطلاعات ونشریات کی میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ اپوزیشن 223 لوگ لاسکتی ہے تو ہم انہیں کھانا کھلائیں گے،ووٹنگ کا پرانا سسٹم ختم ہوگیا، آئندہ انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر ہوں گے، پوزیشن ضد چھوڑے، آئیں قومی مفاد میں ہمارے ساتھ ملکر چلیں۔ انہوں نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ووٹنگ کا پرانا سسٹم ختم ہوگیا، آئندہ انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر ہونگے، پاکستانیوں اور اوورسیز پاکستانیوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، 90 لاکھ بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا حق مل جائےگا، اپوزیشن کو آج کی شکست یاد رہے گی، چیئرمین سینیٹ کےخلاف عدم اعتماد کی باتیں کرنے والوں کی آنکھیں کھل گئیں۔
سینیٹ میں بھی حکومت کو برتری حاصل ہے، نوازشریف اینڈ کمپنی نے کرکٹ بھی اپنے امپائروں کے بغیر نہیں کھیلی، آج ایوان میں اپوزیشن کا رویہ بدقسمتی سے منفی رہا، پہلے یہ لوگ اداروں کے خلاف بولتے ہیں پھر ڈیل کی کوشش کرتے ہیں۔اپوزیشن رہنماء ضد چھوڑ دیں، آپ ہمیں نہیں ہرا سکتے۔ ہمیں ہرانا تھکے ہوئے پہلوانوں کا کام نہیں، آئیں قومی مفاد میں ہمارے ساتھ ملکر چلیں۔
قانون سازی مکمل ہوگی تو پھر وزیراعظم تقریر کرینگے، اپوزیشن مایوس ہوچکی ہے اور ان کی مایوسی میں مزید اضافہ ہوگا۔ فواد چودھری نے کہا کہ اپوزیشن والے تمام سیاسی بونیں ہیں، اسپیکر کے ساتھ بدتمیزی کا جواب آج ایوان میں بھرپور انداز میں دیا گیا۔ فواد چودھری اپوزیشن کو دعوت دیتا ہوں کہ اپنے لوگ ظاہر کردیں، ہم کھانا کھلا دیں گے، اتحادی ہمارے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں، اپوزیشن 223 لوگ لاسکتی ہے تو ان کھانا ہم کھلائیں گے، بیرون ملک پاکستانیوں کیلئے جو نظام ہے وہ آئی ووٹنگ ہے۔