بھارتی کمپنی کا امریکی طیارہ ساز کمپنی 72 بوئنگ 737 میکس مسافر طیاروں کی خریداری کا آرڈر

واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت کی نجی فضائی کمپنی آکاش ایئر نے امریکی طیارہ ساز کمپنی بوئنگ کو 72 میکس 373 مسافر طیاروں کی خریداری کا آرڈر دیا ہے۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ان طیاروں کی قیمت تقریباً 9 بلین ڈالر بنتی ہے۔ اس معاہدے سے امریکی طیارہ ساز کو دنیا کی تمام مارکیٹوں میں اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

ارب پتی سرمایہ کار راکیش بھجن والا کی ایئرلائن کو بھارتی فضائی تحفظ کے ریگولیٹر کی جانب سے میکس طیارے کو دوبارہ اڑانے کی اجازت ملنے کے چند ماہ بعد ہی بھارتی ائیر لائن کی جانب سے طیاروں کی خریداری کاآرڈر دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اڑھائی سال قبل پیش آنےو الے دو مہلک حادثات کے نتیجے میں 346 افراد کی ہلاکتوں کے بعدامریکی طیارہ ساز کمپنی کے تیار کردہ بوئنگ 737 میکس طیاروں کو گراؤنڈ کر دیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں