روس نے بھارت کو ایس 400 فضائی دفاعی نظام کی فراہمی کا آغاز کردیا

ماسکو: (انٹرنیشنل ڈیسک) روس نے بھارت کو ایس 400 فضائی دفاعی نظام کی فراہمی کا آغاز کردیا، نئی دلی پر امریکا کی جانب سے پابندیوں کا خطرہ منڈلانے لگا۔

روسی میڈیا کے مطابق بھارت کو ایس 400 ایئر ڈیفنس سسٹم کی فراہمی شیڈول کے مطابق ہورہی ہے، رواں سال کے آخر تک پانچ میں سے ایک یونٹ کی سپلائی مکمل ہوجائے گی، بھارت نے 2018 میں روس کے ساتھ 5اعشاریہ 5 ارب ڈالر مالیت کا معاہدہ کیا تھا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکا، بھارت پر ماسکو سے اسلحہ خریدنے کے نتیجے میں پابندیاں عائد کر سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں