میری صدارت کا اعلان کر دو، نوازشریف کو لندن فون چلا گیا

سزا یافتہ لیڈر نے لندن فون کرکے صدارت دینے کی درخواست کر دی،نوازشریف نے ریٹائرڈ جج سے اس حوالے سے مشاورت بھی کی جس نے بتایا کہ مریم نواز کو صدر نہیں بنا سکتے۔سینئر صحافی عارف حمید بھٹی کا دعویٰ

لاہور( نیوز ڈیسک ) سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ کچھ روز قبل ن لیگ کی اہم رہنما نے لندن فون کرکے کہا کہ میری صدارت کا اعلان کر دو۔تفصیلات کے مطابق معروف تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے جی این این کے پروگرام میں سیاسی صورتحال پر تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج سے کچھ روز قبل 5 تاریخ کو ن لیگ کی ایک لیڈر نے لندن فون کیا اور کہا کہ ’آپ میری صدارت کا اعلان کر دو‘۔
عارف حمید بھٹی نے اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ لیگی رہنما سزا یافتہ بھی ہے۔اس نے درخواست کی کہ میری صدارت کا اعلان کر دیں۔کہا جا رہا ہے کہ اس معاملے پر بہت زیادہ کشیدگی ہو گئی۔کیونکہ نوازشریف سمجھتے ہیں کہ یہی موقع ہے کہ پارٹی کو ہائی جیک کرکے مریم نواز کو دے دیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف نے ایک ریٹائرڈ جج سے بھی مشاورت کی ہے۔

نوازشریف نے پوچھا کہ مریم نواز کو صدر بنایا جا سکتا ہے یا نہیں تو انہیں بتایا گیا کہ نہیں۔

۔ واضح رہے کہ مریم نواز مسلم لیگ ن کی نائب صدر ہیں جو کہ اپنی والدہ کی طرح جارحانہ سیاست کرتی ہیں۔مریم نواز جب نیب کی حراست میں تھیں تب انہوں نے اپنی جارحانہ پالیسی پر کوئی سمجھوتہ یا نرمی نہیں کی۔ مریم نواز کی نیب عدالت میں پیشی کے موقع پر بھی اسٹیبلشمنٹ اور اداروں کے خلاف نعرے بازی ہوتی رہی جس سے متعلق خبریں موصول ہوئی تھیں کہ یہ نعرے بازی مریم نواز اور پرویز رشید کی ہدایات پر کی گئی تھی۔
جس وقت اداروں کے خلاف نعرے بازی شروع ہوئی تو یوسف عباس نے فوری منع کرنے کی کوشش کی لیکن کیپٹن (ر) صفدر اور مریم نواز نے انہیں خاموش کروا دیا۔ جب کہ دوسری جانب شہباز شریف پارٹی کی صدارت کرتے ہیں اور وہ نرم موقف اپناتے ہیں۔شہباز شریف کی جانب سے اداروں پر تنقید بھی نہیں کی جاتی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں