مہنگائی کی مجموعی شرح اضافے کے بعد 15.21 فیصد تک پہنچ گئی

آٹا، چینی، گھی، تیل قیمت سمیت 28 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، صرف تین اشیاء کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ ادارہ شماریات کی مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح اضافے کے بعد 15.21 فیصد تک پہنچ گئی، آٹا، چینی، گھی، تیل قیمت سمیت 28 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، صرف تین اشیاء کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعداد وشمار جاری کر دیئے ہیں، رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں0.67 فیصد اضافہ ہوا، جس کے باعث مہنگائی کی مجموعی شرح 15.21 پر پہنچ گئی ہے۔
ایک ہفتے کے دوران 28 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا، ایک ہفتے میں 3 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 20 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ ایک ہفتے میں ٹماٹر کی قیمت میں 20 روپے فی کلو اضافہ ہوا، ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 72 روپے کا اضافہ ہوا، ایل پی جی گھریلو سلنڈر کی قیمت 2489 تک پہنچ گئی، گھی کی قیمت میں10 روپے فی کلو اضافہ ہوا۔

اسی طرح ایک ہفتے میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں 5 روپے اضافہ ہوا ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق جن اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی ان میں ایک ہفتے میں زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 5 روپے کمی آئی، پیاز کی قیمت میں بھی 2 روپے کمی آئی ہے۔ مزید برآں وفاقی ادارہ شماریات نے چینی کی قیمت اور فروخت کے اعدادوشمار جاری کردیے ہیں، رپورٹ میں بتایا گیا کہ چینی کی قیمت140روپے تک پہنچ گئی ہے، 90 سے 140 روپے فی کلو ہے، ملک کے مختلف حصوصی میں چینی کی قیمتیں مختلف ہیں۔
پشاور، کوئٹہ، خضدار، حیدرآباد، لاڑکانہ میں چینی 140 روپے فی کلو اور اسلام آباد 100 روپے فی کلو فروخت ہورہی ہے۔ لاہور اور راولپنڈی میں فی کلو چینی 90 روپے فی کلو دستیاب ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں