سی ڈی جتنی شیشے کی پلیٹ میں 500ٹیرابائٹ ڈیٹا

برطانوی ماہرین نے لیزر کی مدد سے شیشے کے ایک چھوٹے سے ٹکڑے میں غیرمعمولی طور پر بہت زیادہ زیادہ ڈیٹا محفوظ کرنے میں کامیابی حاصل کرلی ہے

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)اس طریقے کی مدد سے ، جسے ‘فائیو ڈی آپٹیکل سٹوریج’ بھی کہا جاتا ہے ، عام سی ڈی جتنی شیشے کی پلیٹ میں 500 ٹیرابائٹ کا ڈیٹا محفوظ کیا جاسکے گا۔کہا جاتا ہے کہ ‘فائیو ڈی آپٹیکل سٹوریج’ کے ذریعے محفوظ کیا گیا ڈیٹا کئی ارب سال تک بھی اسی طرح محفوظ رہ سکتا ہے ۔ نئے تجربات میں شفاف سلیکا کے ایک مربع انچ والے ٹکڑے میں 5 گیگابائٹ ڈیٹا لکھنے میں کئی دن لگ گئے ۔اس سب کے باوجود، یہ فائیو ڈی آپٹیکل سٹوریج کے میدان میں ایک بڑی پیش رفت ہے جو بتدریج بہتر ہوتے ہوئے سیکڑوں ٹیرابائٹ گنجائش والی کمرشل ڈی وی ڈیز کو حقیقت کا روپ دے سکتا ہے ۔ اس تحقیق کی تفصیلات ریسرچ جرنل ‘آپٹیکا’ کے تازہ شمارے میں شائع ہوئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں