جنوی ایشیا میں امن اور استحکام تمام فریقین کے مشترکہ مفاد میں ہے، چین کا بھارت کے متنازع سرحدی علاقے سینو پر امریکی ساختہ ہتھیاروں کی تنصیب کی رپورٹس پر ردعمل

بیجنگ(انٹرنیشنل ڈیسک) چین نے چین بھارت متنازع سرحدی علاقے سینوکی سرحد پر امریکی ساختہ ہتھیاروں کی تنقصیب پر ردعمل میں امید کا اظہار کیا ہے کہ متعلقہ فریق ایسے اقدامات کر سکتا ہے جو امن اور استحکام کے لیےسازگارثابت ہوں نہ کہ امن و استحکام کو نقصان پہنچانےکے متراد ف ہوں ۔

چینی ترجمان نے روزانہ کی بنیاد پر ہونے والی بریفنگ کے دوران جمعہ کو ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جنوی ایشیا میں امن اور استحکام برقرار رکھنا تمام فریقین کے مشترکہ مفاد میں ہے اس لیے ہمیں امید ہے کہ متعلقہ فریق ایسے اقدامات کو فروغ دے سکتا ہے جو امن اور استحکام کی مخالفت کی بجائے امن و استحکام کے لیے سازگار ہوں ۔

چینی ترجمان نے افغان سرحد پر چینی پولیس چوکی کی موجودگی کی رپورٹس کو مسترد کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی کہ وسطی ایشیا میں کوئی چینی فوجی اڈہ نہیں ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت نے چین کے ساتھ سرحد پر امریکا سے حاصل کیے گئے ہتھیار تنصیب کیے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں