لاہور شہر کیلئے تحریک انصاف کی حکومت کا اب تک کا سب سے بڑا منصوبہ

لاہور(حالات نیوز ڈسک) لاہور شہر کیلئے تحریک انصاف کی حکومت کا اب تک کا سب سے بڑا منصوبہ، نئے اور پرانے لاہور کو ا?پس میں ملانے کیلئے 5 روپے کی لاگت سے طویل داتا گنج بخش فلائی اوور کا باضابطہ سنگ بنیاد رکھ دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی پنجاب حکومت کی جانب سے صوبائی دارالحکومت لاہور کی عوام کیلئے ایک اور بڑے تحفے کا اعلان کیا گیا ہے۔
تحریک انصاف کی پنجاب حکومت نے 3 سال بعد لاہور کیلئے اربوں روپے کے ایک بڑے منصوبے کا آغاز کر دیا ہے۔ جمعہ کے روز وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اندرون لاہور کے شہریوں کی سہولت کیلئے میگا پراجیکٹ حضرت علی ہجویری داتا گنج بخش ? (شیرانوالہ ) فلائی اوور کا باضابطہ سنگ بنیاد رکھ دیا، منصوبے پر تقریباً 5ارب روپے لاگت آئے گی۔فلائی اوور پراجیکٹ کی شفاف ٹینڈرنگ کر کے 27کروڑ بچائے گئے ہیں۔یہ منصوبہ مکمل ہونے سے روزانہ 1لاکھ30ہزار گاڑیوں کو ا?مدورفت میں آسانی ہوگی۔ فلائی اوور کا نام پہلے شیرانوالہ تجویز کیا گیا تھا، تاہم اب اس فلائی اوور کا نام داتا گنج بخش فلائی اوور رکھ دیا گیا ہے۔ اس منصوبے کے حوالے سے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ لاہور کی ثقافتی اورتاریخی اہمیت مسلمہ ہے،لاہورپاکستان کا دل ہے۔اندرون شہر میں تاریخی عمارتیں ہیں جس سے اندرون شہر سیاحوں کیلئے بہت کشش رکھتا ہے۔شیرانوالہ گیٹ کے قریب مینار پاکستان ،شاہی قلعہ اورحضرت داتا گنج بخش کا مزار ہے، داتا گنج بخش فلائی اوور نئے اورپرانے لاہور کو ا?پس میں ملائے گا۔ لاہور شہر میں ٹریفک کے مسائل کے حل کیلئے حضرت داتا گنج بخش فلائی اوور کی تعمیر ضروری تھی، فلائی اوور کیساتھ نئی سیوریج لائن بچھائی جارہی ہے۔ عثمان بزدار کے مطابق ایل ڈی اے نے اس منصوبے کو تیز رفتاری سے آگے بڑھایا ہے اور پراجیکٹ کو مقررہ مدت سے پہلے مکمل کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں