لندن میں موجود نوازشریف کو پاکستان میں ایک اور ویکیسن لگ گئی

نوازشریف کو سائینو ویک کے بعد کین سائنو ویکسین لگ گئی،ریکارڈ کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کو نارروال کے سکول میں ویکسین لگائی گئی

لاہور(بیورو رپورٹ) لندن میں موجود سابق وزیراعظم نوازشریف کو پاکستان میں ایک اور ویکسین لگ گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نوازشریف کو پہلے سائینو ویک لگائی گئی تھی جس کے بعد اب کین سائنو ویکسین کی پہلی ڈوز بھی لگا دی گئی ہے۔لاہور کے بعد نارووال میں بھی نوازشریف کو ویکسین لگانے کی جعلی انٹری کی گئی۔ ریکارڈ کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کو نارروال پبلک سکول میں ویکسین لگائی گئی۔
خبر سامنے آنے کے بعد ویکسینیشن کے سسٹم پر ایک بار پھر سوالات کھڑے ہو گئے ہیں۔واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی ویکسینیشن کے جعلی اندراج پر محکمہ صحت پنجاب میں پلچل مچل گئی تھی۔ سابق وزیراعظم طبی بنیادوں پر سال2019سے لندن میں مقیم ہیں مگر نادرا ریکارڈ کے مطابق انہیں 22ستمبر کو کوٹ خواجہ سعید کے ویکسینیشن سینٹرمیں سائنوویک کی پہلی خوراک دی گئی. ان اطلاعات کو شروع میں محکمہ صحت پنجاب بے بنیاد قراردیتا رہا مگر جب نوازشریف کے شناختی کارڈ کے ساتھ 1166پر بجھوایا گیا پیغام سامنے آیا تو محکمہ صحت نے اس پر انکوائری کا اعلان کیا اس سے پہلے بھی فیصل آباد اور کئی شہروں میں ویکسین کے بغیر جعلی انٹریاں کرکے مختلف ویکسینزکے سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے اطلاعات سامنے آچکی ہیں. محکمہ صحت ذرائع کے مطابق نواز شریف کے شناختی کارڈ پر ویکسین کا جعلی اندراج ہوا ہے۔

سابق وزیراعظم کے شناختی کارڈ پر جعلی اندراج نادرا کے پورٹل پر اپ لوڈ بھی ہوگیا ۔رپورٹ کے مطابق نواز شریف کے شناختی کارڈ پر 22ستمبرکو لاہور ویکسنیشن کا اندراج کیا گیا اندراج میں نوازشریف کو سائنوویک کی پہلی خوراک لگائی گئی ہے جبکہ سابق وزیراعظم2019 سے لندن میں مقیم ہیں. ترجمان محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ نواز شریف کے شناختی کارڈ کا اندراج لاہور کے کوٹ خواجہ سعید ویکسینیشن سینٹر میں ہوا، نوازشریف کی ویکسینیشن معاملے کی چھان بین بھی کی گئی.محکمہ صحت پنجاب کا کہنا تھا کہ جعلی انٹری کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی، کس شفٹ میں فیک انٹری کی گئی تصدیق کی جا رہی ہے .

اپنا تبصرہ بھیجیں