کورونا ویکسین سے طالبعلم کی مبینہ ہلاکت کا معاملہ ; حقیقت سامنے آ گئی

میڈیکل معائنےمیں ویکسین ری ایکشن کی کوئی علامت نہیں آئی۔ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ سیکرٹری عمران سکندر بلوچ

وہاڑی (نیوز ڈیسک) وہاڑی میں کورونا ویکسین سے طالبعلم کی مبینہ ہلاکت کا معاملہ سامنے آیا جسے پراپیگنڈہ قرار دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ سیکرٹری نے پراپیگنڈے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ گورنمنٹ اسلامیہ ‏ہائی اسکول کےطالبعلم کی وفات پر غلط پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ سیکرٹری عمران سکندر بلوچ نے کہا کہ طالبعلم کی ویکسین سےوفات کی ‏خبرحقائق کے منافی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ میڈیکل معائنے میں ویکسین ری ایکشن کی کوئی علامت نہیں آئی۔ سیکرٹری ہیلتھ نے کہا کہ فائزرویکسین عالمی ادارہ صحت سےمنظور شدہ اورمحفوظ ہے اسکول میں 300 ‏طالبعلوں کو ویکسین لگائی گئی تمام طالبعلموں کو 29 ستمبر کو فائزر ویکسین لگائی گئی اور ویکسین لگنے ‏والے تمام طالبعلم معمول کےمطابق اسکول آرہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فائزر ویکسین 12 سال سے زائد عمر کے تمام افراد کے لیے مکمل محفوظ ہے غیرذمہ دارنہ معلومات ‏عوام کوگمراہ کرسکتی ہیں عوام افوہوں پرکام نہ دھریں اورجلد ازجلد ویکسین لگوائیں۔

انہوں نے کہا کہ تمام دستیاب کورونا ویکسین مکمل محفوظ ہیں ہر قسم کی طبی معلومات کے لیے 1033 ہیلتھ لائن ‏پررابطہ کریں۔ واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا ویکسی نیشن کا عمل جاری ہے اور تاحال اس ویکسین کی وجہ سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ویکسی نیشن نہ کروانے والوں کو بھی پابندیوں سے خبر دار کر رکھا ہے۔
کورونا وائرس جیسی وبا سے بچنے کے لیے ویکسی نیشن لازمی قرار دی گئی تھی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس کی ویکسی نیشن نہ کروانے والے شہریوں کے یکم اکتوبر سے کئی سہولیات سے محروم ہونے کا اعلان کیا تھا۔این سی او سی کے مطابق یکم اکتوبر سے مکمل ویکسی نیشن نہ کرانے والے افراد فضائی سفر نہیں کر سکیں گے، اس کے علاوہ ایسے افراد شادی کی تقریبات ،شاپنگ مالز میں نہیں جا سکیں گے جب کہ انہیں ڈائن ان اور ڈائن آؤٹ کی اجازت بھی نہیں ہوگی۔ اس کے علاوہ نان ویکسی نیٹڈ افراد کو ہوٹل یا گیسٹ ہاؤسز میں رہنے کی اجازت نہیں ہو گی جب کہ تعلیمی اداروں کے نان ویکسی نیٹڈ اساتذہ اورٹرانسپورٹ اسٹاف بھی کام نہیں کر سکے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں