پاکستان کو پانی کے شدید بحران کا سامنا ہے

سیاسی الزامات و صوبائی اختلافات نہیں بلکہ قومی ترجیحات کی ضرورت ہے: مونس الٰہی

لاہور (بیورو رپورٹ) وفاقی وزیر برائے آبی وسائل مونس الٰہی نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ پاکستان کو اس وقت پانی کے شدید بحران کاسامنا ہے، اس سخت آزمائش میں سیاسی الزامات و صوبائی اختلافات نہیں بلکہ متفقہ قومی ترجیحات اپنانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنگی بنیادوں پر بڑے آبی ذخائر کی تعمیر ضروری ہے اور ہر پاکستانی کو اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے قطرہ قطرہ پانی بچانے کی ضرورت ہے کیونکہ اس بچت میں ہم سب کا بچاؤ ہے، پاکستان کو سرسبز بنانے کیلئے آبی ذخائر کی فوری تعمیر اور پانی کا قطرہ قطرہ بچانے کیلئے ہم سب کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں