وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے گجرات کے ارکان پنجاب اسمبلی کی ملاقات، ترقیاتی منصوبوں اور عوامی مسائل پر تبادلہ خیال

ترقی گجرات سمیت ہر شہر کاحق ہے، پنجاب حکومت کی کارکردگی دیگر صوبوں کے لئے مثال بنانا چاہتے ہیں‘وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار

․لاہور(بیورو رپوورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے گجرات کے ارکان صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں گجرات کے ترقیاتی منصوبوں اور عوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکیج کے تحت 360ارب روپے کے فنڈز ملنے سے ترقی کاانقلاب آئے گا۔
پنجاب کے تمام علاقوں کی یکساں ترقی کے لئے کوشاں ہیں۔ ماضی میں بعض علاقو ںکو دانستہ پسماندہ رکھا گیا۔

ماضی کی روایات کے برعکس عوامی فلاح وبہبودکے منصوبے ترجیحاً مکمل کرائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ترقی گجرات سمیت ہر شہر کاحق ہے اور عوام کو یہ حق ضرور لوٹائیںگے۔ پنجاب حکومت کی کارکردگی دیگر صوبوں کے لئے مثال بنانا چاہتے ہیں۔ عزیز بھٹی شہید ہسپتال گجرات کی اپ گریڈیشن سے عوام کو سہولت ملے گی۔ گجرات میں رام پیاری میوزیم کی تکمیل سے سیاحتی سرگرمیاں فروغ پائیں گی۔ ملاقات کرنے وا لوں میں رکن پنجاب ا سمبلی چودھری لیاقت علی، سلیم سرور جوڑا، میاں محمد اختر حیات اورمحمد ارشد چودھری شامل تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں