ستمبر 65 کی جنگ میں پاک فضائیہ کا کردار

ستمبر 65 کی جنگ میں پاک فضائیہ کا کردار

پاک فضائیہ کے بہادر ہوا بازوں کی جانب سے ستمبر 65 کی جنگ میں جرات، شجاعت اور بہادری کی وہ داستانیں رقم کی گئیں جس پر پوری قوم کو فخر ہے۔

ستمبر 1965 کی پاک بھارت جنگ کے دوران پاکستان کے ہوا باز شاہینوں نے نا صرف بھارتی ایئر فورس کے حملوں کو ناکام بنایا بلکہ ایم ایم عالم نے دشمن کے طیارے گرا کر  پاکستان کی فضاؤں کو دشمن کا قبرستان بنادیا۔

ماہر تعلیم پروفیسر ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم کے مطابق ستمبر 1965 کی جنگ میں پاک فضائیہ کے ہوا بازوں کی جرات، شجاعت اور بہادری پر حکومت پاکستان نے سرگودھا کو ہلال استقلال سے نواز ا ۔

ہرسال 6 ستمبر کو یوم دفاع پاکستان کی تقاریب میں پاکستان کے پرچم کے ساتھ شاہینوں کے شہر میں ہلال استقلال بھی لہرایا جاتا ہے جو سرگودھا کے مکینوں کے لیے کسی فخر سے کم نہیں۔

ستمبر 1965ء کی جنگ میں پاک فضائیہ کے جانباز جوانوں کا کردار ناقابل فراموش تھا جنہوں نے دشمن کے خلاف جرات ،شجاعت اور بہادری کی لازوال داستانیں رقم کی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں