گریٹر اقبال پارک خاتون بدسلوکی کیس، 98 افراد جیل سے رہا

گریٹر اقبال پارک خاتون بدسلوکی کیس، 98 افراد جیل سے رہا

گریٹر اقبال پارک لاہور میں خاتون سے بدسلوکی کے کیس میں گرفتار 98 افراد کو جیل سے رہا کردیا گیا۔

جیل حکام کے مطابق عدالت نے گزشتہ روز خاتون سے بدسلوکی اور توڑ پھوڑ کے کیسز میں شناخت نہ ہونے والے افراد کو رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

حکام کے مطابق خاتون سے بدسلوکی کے معاملے میں 98 افراد اور توڑ پھوڑ کے کیس میں گرفتار 53 افراد کو عدالتی حکم پر رہا کردیا گیا ہے۔

جیل حکام کے مطابق عدالتی حکم پر دونوں کیسز میں مجموعی طور پر 151 افراد کو رہا کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں