بارش کا سلسلہ آج شام تک جاری رہنے کا امکان

کراچی: بارش کا سلسلہ آج شام تک جاری رہنے کا امکان

کراچی میں صبح سویرے شروع ہونے والی بارش وقفے وقفے سے جاری ہے۔ 

محکمہ موسمیات نے بارش کا سلسلہ آج شام تک جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

رات بھر بارش کے بعد شہر کے نشیبی علاقے زیرآب آگئے جبکہ مختلف علاقوں میں سڑکیں بھی پانی میں ڈوب گئیں، گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں خراب ہونے سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔

بارش کے باعث کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل رہی۔

دوسری جانب بارش کی پیش گوئی کے باعث کراچی سمیت سندھ بھر میں آج تمام نجی اسکول بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ کراچی انٹر بورڈ کے آج ہونے والے امتحانات منسوخ کردیئے گئے، بارہویں جماعت کے آج ہونے والے پریکٹیکلز بھی ملتوی کیے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں