تیز ہواؤں کیساتھ موسلا دھار بارش

ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ تیز موسلا دھار بارش جاری ہے۔

کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن، نارتھ کراچی، نیوکراچی، یوپی سوسائٹی، ناگن چورنگی، مسلم ٹاؤن، سخی حسن، نارتھ ناظم آباد، لیاقت آباد، لانڈھی، کورنگی، ملیر، ایئر پورٹ، سپر ہائی وے لنک روڈ، نیو ملیر، سعدی ٹاؤن، گلشنِ اقبال، گلستانِ جوہر، پہلوان گوٹھ، شارع فیصل، آئی آئی چندریگر روڈ، صدر سمیت مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی، کہیں تیز اور کہیں موسلا دھار بارش جاری ہے۔

کراچی کو صبح سویرے سے ہی گہرے بادلوں نے اپنی آغوش میں لے رکھا تھا۔

محکمۂ موسمیات نے بھی شہرِ قائد میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی شہر میں مطلع ابر آلود اور آسمان پر بادلوں کا راج رہے گا۔

بارش کے باعث سڑکوں پر پانی جمع ہو گیا، پھسلن پیدا ہو گئی، کئی موٹر سائیکلیں سڑکوں پر سلپ ہو گئیں۔

بارش شروع ہوتے ہی مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں