سرکاری ریکارڈ کو غیر قانونی طور پر قبضہ میں رکھنے ،استعمال کے الزام میں پٹواری حلقہ شکریال کے تین مبینہ پرائیوٹ منشیوں کیخلاف مقدمہ درج

راولپنڈی(حالات کرائم ڈسک) ڈپٹی کمشنر راولپنڈی محمد علی کی ہدایت پر سر کاری ریکارڈ کو غیر قانونی طور پر قبضہ میں رکھنے اور استعمال کرنے کے الزام میں پٹواری حلقہ شکریال کے تین مبینہ پرائیوٹ منشیوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے بعد گرفتار کر لیا گیا ہے۔ مقدمہ تھانہ صادق ا?باد میں درج کیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر محمد علی نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کو پٹواری حلقہ شکریال کے خلاف محکمانہ انکوائری کرنے کا بھی حکم جاری کیا ہے۔ڈہوک کالا خان کے رہائشی بشیر احمد نے تحصیل اآفس راجہ بازار میں منعقدہ کھلی کچہری کے دوران ڈپٹی کمشنر محمد علی کو درخواست دی کہ پٹواری حلقہ شکریال کے منشی نے فرد کے حصول کیلئے تین لاکھ روپے رشوت طلب کی۔ گرفتار ذاتی منشیوں کے نام محمد نعیم، محمد رمیض اور راشد ہیں۔ ڈپٹی کمشنر محمد علی نے کہا کہ کمشنر راولپنڈی گلزار حسین شاہ کرپشن کے حوالے سے عدم برداشت کی پالیسی پر کاربند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزادر نے سرکاری محکموں سے کرپشن کے تاثر کے خاتمہ کی بھی ہدایات جاری کی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں