اشتیاق بیگ کا زوہیب حسن پر 1 ارب ہرجانے کا دعویٰ

معروف گلوکارہ نازیہ حسن کے شوہر مرزا اشتیاق بیگ نے نازیہ کے بھائی زوہیب حسن کے خلاف ایک ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا۔

اشتیاق بیگ نے موقف اختیار کیا کہ زوہیب حسن نے نجی ٹی وی چینلز کو انٹرویو میں جھوٹے الزامات لگائے، وہ توہین آمیز اور حقائق کے برعکس باتیں کررہے ہیں۔

نازیہ حسن کے بھائی زوہیب حسن نے الزام لگایا تھا کہ اشتیاق بیگ اپنی اہلیہ نازیہ حسن سے بُرا سلوک کرتے تھے اور نازیہ طلاق لینا چاہتی تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں