ترکی میں غیرقانونی پاکستانی تارکین وطن کی واپس کیلئے ترکش ادارے کا مفت پروگرام

ترکی میں غیرقانونی پاکستانی تارکین وطن کی واپس کیلئے ترکش ادارے کا مفت پروگرام

ترکش ادارہ برائے مہاجرین نے اعلان کیا ہے کہ وہ تمام پاکستانی غیرقانونی تارکین وطن جو اپنے ملک واپس جانا چاہتے ہیں اِنہیں صرف ستمبر 2021ء کے دوران پاکستان واپس بھیجنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے، اپنے وطن واپس جانے کے خواہش مند حضرات پاکستانی قونصلیٹ سے رابطہ کریں۔ 

ایسے پاکستانی جن کے پاس تمام شناختی دستاویزات ہیں وہ اپنا نام پاکستانی قونصلیٹ میں 20 ستمبر 2001ء تک درج کروا دیں۔ 

پاکستان قونصلیٹ استنبول کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پہلی ترجیح ان پاکستانیوں کو دی جائی گی جن کے پاس اصل پاسپورٹ اور شناختی کارڈ موجود ہیں۔ 

دوسری ترجیح ان حضرات کو دی جائے گی جن کے پاس صرف پاکستانی قومی شناختی کارڈز اور نادرا ب فارم موجود ہوں گے۔ 

اس اسکیم سے فائدہ اٹھانے کے خواہشمند افراد سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے اور اپنے والدین کے قومی شناختی کارڈز کی کاپیاں اور اپنی تین تصاویر قونصلیٹ لے کر آئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں