راولپنڈی،جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاﺅن جاری

راولپنڈی(حالات کرائم ڈسک) راولپنڈی پولیس نے قتل اور اقدام قتل کے مقدمات میں مطلوب2 اشتہاری گرفتارکر لئے تھانہ ا?را ے بازار پولیس نے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری اجمیر خان کو گرفتا رکرلیاجس نے ساتھی کے ہمراہ معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کرکے عبداللہ نامی شہری کو زخمی کر دیا تھا، جو بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا تھامذکورہ اشتہاری کا ساتھی متین خان قبل ازیں گرفتار ہو کر چالان ہو چکا ہے پولیس نے مقتول کے بھائی اسماعیل کی مدعیت میں سال2020تھانہ ا?راے بازار میں مقدمہ درج کیا گیا تھاجبکہ تھانہ صادق ا?باد پولیس نے اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری محمد عمر کو گرفتار کرلیاجس نے لڑائی جھگڑے کے دوران فائرنگ کرکے وسیم شہزاد کو زخمی کر دیا تھا اورسال2020سے تھانہ صادق ا?باد پولیس کو مطلوب تھا۔تھانہ مورگاہ پولیس نے موبائل فون چوری کی وارداتوں میں مطلوب مبینہ ملزم گرفتارکر کے چوری شدہ موبائل فون اور موبائل فون کی فروخت سے حاصل ہونے والی 16ہزار 500 روپے کی رقم برآمدکر لی پولیس نے موبائل فون چوری کی وارداتوں میں مطلوب اعجاز کو گرفتارکرکے چوری شدہ موبائل فون اور موبائل فون کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم 16ہزار 500 روپے برآمد کر لی۔تھانہ گوجر خان پولیس نے 10سالہ بچے اور16سالہ لڑکے سے زیادتی کی کوشش کرنے والے 2ملزمان گرفتارکر لئے 10سالہ بچے کے والد نے تھانہ گوجر خان پولیس کو درخواست دی کہ اس کے پڑوسی ایاز نے اس کے بیٹے کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی جبکہ اخمت حسین نے درخواست دی کہ ان کی غیر موجودگی میں ارسلان نے ان کے 16سالہ لڑکے سے زیادتی کی کوشش کی جس پرپولیس نے دونوں واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کر کے زیادتی کی کوشش کرنے والے ایاز اور ارسلان کو گرفتا رکرلیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں