پاکستانی خاتون نے 17 سال کے بعد 6 فٹ 3 انچ کے بال کٹوا کر عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا، ویڈیو وائرل

واشنگٹن (حالات نیوز ڈسک) پاکستانی خاتون زہاب کمال خان نے منفرد عالمی ریکارڈ بناکر ایک انوکھی مثال قائم کر دی، زہاب کمال نے 17 سال کے بعد بال کٹواکر 6 فٹ 3 انچ کے بال فلاحی ادارے کو عطیہ کیے اور گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کرا دیا، ویڈیو وائرل- تفصیلات کےمطابق امریکہ میں پاکستانی نڑاد خاتون نے 6 فٹ 3 انچ بال عطیہ کر کے ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔دنیا بھر میں ایسے کئی لوگ پائے جاتے ہیں جو سخاوت میں اپنی مثال ا?پ ہوتے ہیں لیکن حال ہی میں ورجینیا سے تعلق رکھنے والی خاتون زہاب کمال خان نے منفرد عالمی ریکارڈ بناکر ایک انوکھی مثال قائم کی ہے۔ ورجینیا کی لمبے ترین بال رکھنے والی 30 سالہ خاتون نے 17 سال کے بعد بال کٹواکر 6 فٹ 3 انچ کے بال عطیہ کیے اور گنیز بک ا?ف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کرایا۔زہاب کی بال کٹوانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں انھیں پہلے لمبے اور پھر چھوٹے بالوں میں بھی دیکھا جا سکتا۔ زہاب پاکستان کی پروفیشنل اسکواش کھلاڑی بھی ہیں انکا کہنا تھا کہ ان کے والد نے انھیں 13 سال کی عمر میں مشورہ دیا تھا کہ وہ اپنے بال کٹوانا چھوڑ دیں اور عالمی ریکارڈ بنانے کی کوشش کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں