ڈاکٹروں پر پولیس تشدد کیخلاف ڈاکٹروں کی ہڑتال

لاہور میں ینگ ڈاکٹرز اور میڈیکل طلباء پر پولیس تشدد کے خلاف فیصل آباد میں ڈاکٹرز نے ہڑتال کردی۔ ینگ ڈاکٹرز نے الائیڈ اور سول اسپتال کے شعبہ آوٹ ڈور بند کر کے احتجاجی مظاہرے کیے۔

فیصل آباد میں ینگ ڈاکٹرز سراپا احتجاج بن گئے، الائیڈ اور سول اسپتال کے ڈاکٹرز نے شعبہ آؤٹ ڈور میں ہڑتال کردی اور احتجاجی مظاہرے کیے۔

ڈاکٹرز کی ہڑتال کی وجہ سے دور دراز سے آئے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ این ایل ای کے خلاف ڈاکٹرز پر امن احتجاج کر رہے تھے کہ پولیس نے ان پر لاٹھی چارج کیا۔

ینگ ڈاکٹرز نے کہا کہ تشدد میں ملوث پولیس افسران کو فوری معطل کیا جائے، نیشنل لائسسنگ کے تحت امتحان کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔ اگر مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو احتجاج کا دائرہ کار بڑھا دیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں