کھوکھر برادران کی عبوری ضمانت میں 16ستمبر تک توسیع

کھوکھر برادران کی عبوری ضمانت میں 16ستمبر تک توسیع

لاہور میں اینٹی کرپشن کی عدالت نے زمینوں پر مبینہ قبضے اور سرکاری کاغذات میں ردو بدل کے مقدمے میں کھوکھر برادران کی عبوری ضمانت میں 16ستمبر تک توسیع کر دی۔

اینٹی کرپشن کی خصوصی عدالت کے جج نےکھوکھر برادران کی درخواست ضمانت پر سماعت کی، سیف الملوک کھوکھر، افضل کھوکھر اور جمیل کھوکھر عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے وکلا کو دلائل کے لیے طلب کرتے ہوئے ضمانتوں میں 16ستمبر تک توسیع کر دی۔

اینٹی کرپشن حکام نے ڈی سی شیخوپورہ کی درخواست پر مقدمہ درج کررکھا ہے، کھوکھر برادران کا مؤقف ہے کہ وہ بے قصور ہیں اور اینٹی کرپشن نے حقائق کے برعکس مقدمہ درج کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں