افغانستان سے انخلا، نیٹو کا خصوصی طیارہ اسلام آباد پہنچ گیا

افغانستان سے انخلا، نیٹو کا خصوصی طیارہ اسلام آباد پہنچ گیا

افغانستان سے انخلاء کے بعد پاکستان پہنچنے والے غیر ملکیوں کو لے جانے کیلئے نیٹو کا خصوصی طیارہ جمعہ کی رات اسلام آباد پہنچ گیا ہے۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق نیٹو کی اسپیشل فلائٹ ایم ایم ایف 53 نے یورپی ملک نیدرلینڈ کے آئن دھاون ایئرپورٹ سے پاکستان کیلئے اڑان بھری۔ ایئربس اے 320 نے رات 10 بجکر 47 منٹ پر اسلام آباد ایئر پورٹ پر لینڈ کیا۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق خصوصی طیارہ افغانستان سے نکلنے والے غیرملکیوں کو لے کر جائے گا۔ طیارے کی روانگی کے شیڈول اور اگلی منزل کے بارے میں معلوم نہیں ہو سکا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں