تعلیمی اداروں، ریسٹورنٹس میں داخلے کیلئے ویکسینیشن لازمی قرار، محکمہ داخلہ سندھ

تعلیمی اداروں، ریسٹورنٹس میں داخلے کیلئے ویکسینیشن لازمی قرار، محکمہ داخلہ سندھ

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی ہدایت پر محکمہ داخلہ سندھ نے نیا حکم نامہ جاری کردیا ہے۔ 

کراچی سے جاری اس حکم نامے کے مطابق تعلیمی اداروں اور ریسٹورنٹس میں داخلے کے لیے ویکسینیشن لازمی قرار دی گئی ہے۔ جبکہ شاپنگ مالز اور شادی ہالز میں بھی داخلے کے لئے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔ 

محکمہ داخلہ کے حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ فضائی سفر اور پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کے لیے بھی ویکسینیشن لازمی کرانا ہوگی۔ 

محکمہ داخلہ کے حکم نامے کے مطابق ویکسینیشن کے لیے 30 ستمبر کی ڈیڈلائن دی گئی ہے۔ جبکہ پبلک ڈیلنگ، ٹرین اور بذریعہ سڑک سفر کے لیے ویکسینیشن کی ڈیڈلائن 15 اکتوبر مقرر کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں