حکومت کے 3 سال، مہنگائی عوام کے لیے کڑا امتحان

حکومت کے 3 سال، مہنگائی عوام کے لیے کڑا امتحان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت کے تین سال میں مہنگائی عوام کے لیے کڑا امتحان رہی۔

پشاور، سوات اور حیدرآباد کے شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی میں گھر کا خرچہ چلانا اور دوائیں خریدنا مشکل ہوگیا ہے، حکومت غریب کو ریلیف دینے میں ناکام ہوگئی۔

دوسری جانب کچھ شہریوں نے حکومت کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ مشکل وقت بھی گزر جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت کے تین سال مکمل ہونے پر اپنی پارٹی کی کارکردگی کے حوالے سے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ ریکارڈ تعداد میں ٹریکٹرز، موٹرسائیکلز اور گاڑیاں بیچی گئیں جس کا مطلب ہے لوگ خوشحال ہو رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں