ڈی سی لاہور مدثر ریاض کو تبدیل کردیا گیا

ڈی سی لاہور مدثر ریاض کو تبدیل کردیا گیا

لاہور کے ڈی سی مدثر ریاض کو تبدیل کردیا گیا جبکہ محمد عمر شیر کو ڈپٹی کمشنر لاہور تعینات کردیا گیا۔

ڈی سی فیصل آباد محمد علی کو ڈی سی راولپنڈی اور دانش افضال کو ڈی سی گوجرانوالہ تعینات کیا گیا۔

اس کے علاوہ خرم شہزاد کو ڈی سی میانوالی جبکہ واجد علی شاہ کو ڈی سی ساہیوال لگا دیا گیا۔

عامر کریم خان کو ڈی سی ملتان، سارہ اسلم کو ڈپٹی کمشنر ڈی جی خان اور جاوید اقبال بخاری کو سیکریٹری ہایئر ایجوکیشن تعینات کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں