راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں جاری

راولپنڈی(حالات کرائم رپورٹر) راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی،07ملزمان گرفتارکو کرکے ان کے قبضہ سے 03 پستول30بور معہ ایمونیشن،01کلوشنکوف معہ ایمونیشن ،04بوتل شرا ب اور 05لیٹر شراب برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔تفصیلات کے مطابق تھانہ ویسٹریج پولیس نے نوشاد آصف سی01پستول30بورمعہ ایمونیشن، زین شاہ سی01پستول30بور معہ ایمونیشن، تھانہ سول لائن پولیس نے وسیم خان سی01کلوشنکوف معہ ایمونیشن، محمد نذیر سی01پستول30بور معہ ایمونیشن، تھانہ وارث خان پولیس نے شہزاد سی02بوتل شراب،افتخار علی سی02بوتل شراب، تھانہ سول لائن پولیس نے یوحنا محبوب سی05لیٹر شراب برآمدکرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے۔ایس ایچ او نیوٹاﺅن اورایس ایچ او گنجمنڈی نے اپنی ٹیموں کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے چیک ڈس آنر کے مقدمات میں مطلوب 03اشتہاری مجرمان مدثر جاوید، عاصم اختراور حفیظ اختر کو گرفتار کرلیا، اشتہاری مجرمان مدثر جاوید اور عاصم اخترسال2020سے تھانہ نیوٹاﺅن پولیس کو مطلوب تھے، اشتہاری مجرم حفیظ اختر سال2020سے تھانہ گنجمنڈی پولیس کو مطلوب تھا،ایس ایچ اوسول لائن نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش محمد نذیر کو گرفتا رکرلیا، ملزم کے قبضہ سی01کلو240گرام چرس برآمدکرکے مقدمہ درج کرلیا،

اپنا تبصرہ بھیجیں