حکومت اتھارٹی مسلط کرنا چاہتی ہے، شیری رحمان

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے کہا ہے کہ تمام صحافتی تنظیموں اور میڈیا ہاؤسز نے میڈیا اتھارٹی کے قیام کو مسترد کیا ہے، مگر پھر بھی حکومت اتھارٹی مسلط کرنا چاہتی ہے۔

اپنے بیان میں شیری رحمان نے کہا کہ  اتھارٹی کے جبری قیام کے خلاف ملک بھر میں صحافی احتجاج کررہے ہیں، حکومت مخالفت کے باوجود کابینہ سے اتھارٹی کے قیام کی منظوری لے رہی ہے۔

شیری رحمان نے کہا کہ حکومت صحافتی تنظیموں کی مشاورت، رضامندی کے بغیر اتھارٹی مسلط کرنا چاہتی ہے، اتھارٹی کے قیام کا مقصد میڈیا کو کنٹرول اور آزادی اظہار پر قدغن لگانا ہے۔

پی پی رہنما نے کہا کہ آزاد صحافت اور نجی میڈیا کو حکومت کی مرضی سے ریگولیٹ کرنے کی ہر فورم پر مخالفت کریں گے، حکومت یہ فیصلہ واپس لے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں