طالبان حکومت تنہا قبول نہیں کریں گے، شیریں مزاری

طالبان حکومت تنہا قبول نہیں کریں گے، شیریں مزاری

وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا ہے کہ پاکستان یک طرفہ طور پر طالبان حکومت کو قبول نہیں کرے گا۔

ورچوئل افغانستان کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ پاکستان اب قربانی کا بکرا نہیں بنے گا۔

اس موقع پر سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ پاکستان کو اپنی سرحدوں کی حفاظت کرنا بہت ضروری ہے جبکہ سابق سیکریٹری خارجہ ریاض کھوکھر کا کہنا تھا کہ افغانستان کی موجودہ تبدیلیوں پر تازہ حکمت عملی اپنانی چاہیے۔

ورچوئل افغانستان کانفرنس میں بات کرتے ہوئے سابق سربراہ پاک فضائیہ سہیل امان نے کہا کہ پاکستان کو بھارتی عزائم سے ہوشیار رہنا چاہیے۔

سینئر تجزیہ کار جنرل ریٹائرڈ نعیم لودھی کا کہنا تھا کہ پاکستان کو علاقائی ملکوں سے مل کر افغانستان کی نئی انتظامیہ کو قبول کرنا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں