لاہور میں قانون کے محافظ کی اہلیہ اپنے مغوی بچے کی تلاش میں سرگرداں

لاہور میں قانون کے محافظ کی اہلیہ اپنے مغوی بچے کی تلاش کے لیے ماری ماری پھر رہی ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ پولیس نے ملزموں کو پکڑ کر چھوڑ دیا ہے۔ خاتون کی درخواست پر وزیر اعلیٰ آفس نے ملزمان کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔

فرخ آباد شاہدرہ کی رہائشی مریم نسیم  دو ماہ سے اپنے لخت جگر کے غم میں رو رو کر بے حال ہے، اس کا ڈھائی سالہ بچہ حسین طحہٰ 27 جون کو گھر سے نکلا اور پھر اچانک غائب ہوگیا۔

دکھی مریم نسیم کا کہنا ہے کہ بچے کے اغواء کا مقدمہ شاہدرہ تھانے میں درج کیا گیا، پولیس نے ملزموں کو پکڑ کر چھوڑ دیا، اس کا خاوند ہیڈ کانسٹیبل ہے لیکن اپنے محکمے کے خلاف بات نہیں کرتا۔

مریم نسیم نے بچے کی بازیابی کے لئے آئی جی پولیس اور وزیر اعلیٰ پنجاب کو بھی درخواست دی ہے۔

وزیراعلیٰ آفس نے مغوی بچے کی بازیابی کے لیے پولیس کو احکامات بھی جاری کردیے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں